فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے 21 سالہ لڑکی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ڈاکووں نے ایک ہی گاوں کے 4 گھروں میں ایک ساتھ ڈکیتی کی ، ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے تو 21 سالہ لڑکی کو واردات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ، ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے 7 لاکھ نقدی، دس تولہ زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے .

واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے، سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں