پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور بھی پنجاب حکومت کی وارننگ کے باوجود دوسری بار اٹک پار کر آئے ہیں .

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا، برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، راستے میں مزید رکاوٹیں بھی ہٹاکر آگے بڑھیں گے .

بیرسٹر سیف نے پنجاب پولیس کی جانب سے قافلے پر فائر کیئے گئے آنسو گیس کے شیلز ہاتھ میں اٹھا کر دکھاتے ہوئے کہا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں، سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے،علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگاکر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کے پریس کانفرنسز سے انکا خوف عیاں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں