9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے،عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پرچڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے،یہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہے .

پی ٹی آئی کی راولپنڈی میں احتجاج کی کال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے،پنجاب پولیس پرآنسو گیس ، پتھر اور غلیلوں سے شیشے پھینکے جا رہے ہیں . خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں .

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،عوام کا شکریہ جو روز اِس فتنہ مائنڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے. لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیااور راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں