وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اہل فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا .

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہر پاکستانی کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی . وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا . پاکستان اہل کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا . وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے بھارت کو جارحیت کامنہ توڑ پیغام دے کرجرأت مندانہ اقدام کیا .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پرپیش کیا . اہل پنجاب کے دل فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں