ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھیں .

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت پر بات کی اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیئے .

سینئر اداکارہ نے کہا کہ عدنان اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں .

انہوں نے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اداکار ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں، عدنان صدیقی اور وہ کراچی کے ایک سکول میں ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا . عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ سکول کے دنوں میں وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں سکول میں خوب مارا کرتی تھیں .

اداکارہ کے مطابق وہ سکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں .

ان کی بات سن کر شو میں موجود نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں، اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں