بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں .
اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں، کمشنر لورالائی کے مطابق سردست مزدوروں کے اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا، چار مزدور خوف سے چھپ گئے جنہیں تلاش کرلیا گیا ہے .


قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے 20 سے زائد مزدور اغوا کرلیے، میڈیا رپورٹس میں پولیس کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا .

. .

متعلقہ خبریں