راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی گرفتار5 خواتین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا .
ملزمان پر دہشت گردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے .
راولپنڈی کے لیاقت آباد میں احتجاج کے موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے15 ارکان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے .
مقدمے میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق بھی نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں عالیہ حمزہ، شہر یار ریاض، عمر تنویر بھی شامل ہیں . مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں .
ایف آئی آر کے مطابق کارکنان نے امن و امان کی صورتحال خراب کی اور ریاست مخالف نعرے لگائے .
راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا .
. .