کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 22 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا .

پولیس کے مطابق ملزمان ہفتے کی شب مختلف گاڑیوں میں فارم ہاؤس آئے تھے جہاں انھوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ گونچ اٹھا، ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی .

پولیس کے مطابق اطراف میں رہنے والوں لوگوں نے ون فائیو پر پولیس کو فون کرکے اطلاع بھی دی تھی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 22 نوجوانوں کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں چھوٹے بڑے ہتھیار قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں