آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا .
اردو نیوز کے مطابق58 سالہ اداکار ابوظبی میں پانچ گھنٹے کے شو میں کو ہوسٹ تھے اور ایکشن تھرلر ’جوان‘ میں اپنے کردار کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا .

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں، میں ایوارڈز کا لالچی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کی طرف سے تھوڑی خوشی ملی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا . ‘صبح ڈھائی بجے تک جاری رہنے والے پروگرام میں شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ کامیڈی سکٹس کیے اور ڈانس کیا . شاہد کپور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سٹیج تک پہنچے اور شاہ رخ خان کے نمودار ہونے پر آتش بازی سے ان کا ستقبال کیا گیا . گذشتہ برس ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان نے پانچ سال تک کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں