سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی اورلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا 12جون 2024کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا .

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،سپریم کورٹ کا فیصلہ پانچ صفر سے آیا . چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے .

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کااختیار ہے،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی .

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہائیکورٹ جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونا مدنظر نہیں رکھا،اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا . چیف جسٹس نے کہاکہ تنازع جب آئینی ادرے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہئے،لاہور ہائیکورٹ کی سنگل بنچ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا .

. .

متعلقہ خبریں