سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے تحریری بیان جمع کرادیا،سرکاری پراسیکیوٹر نے کہاکہ بیان کے مطابق محمد اکرم ان کی تحویل میں نہیں ہے، عدالت نے کہاکہ محمد اکرم نے بازیابی کے بعد اگر یہ بیان دیا وہ انکی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے تحریری بیان جمع کرادیا،سرکاری پراسیکیوٹر نے کہاکہ بیان کے مطابق محمد اکرم ان کی تحویل میں نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ محمد اکرم نے بازیابی کے بعد اگر یہ بیان دیا وہ انکی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے .

وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائشگاہ سے نکال دیا گیا، عدالت نے جیل انتظامیہ سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے پر جواب مانگ لیا،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا .

. .

متعلقہ خبریں