فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی حکومت قابض ہے‘اس ملک میں نظام انصاف، قانون اور آئین کو کھلونا بناکر رکھ دیا ہے . جمہوریت کوتماشہ اور ڈرامہ بناکر رکھ دیا ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . پروگرام میں سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے بھی گفتگو کی .

شعیب شاہین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر فارم47 کی حکومت قابض ہے، الیکشن ٹریبونل کو بھی نہیں چلنے دیا جارہا . کل انہوں نے سیدھی گولیاں ماریں، ہمارے لوگوں کو پر تشدد کیا، سیکڑوں کو گرفتار کیا . میں اور بیرسٹر گوہر ایک ہی گاڑی میں جارہے تھے ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی . آئینی اصلاحات نظام انصاف میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہے . علی امین گنڈا پور پاکستان کے شہری ہیں . کس قانون اورکس آئین کے تحت علی امین گنڈا پور کا راستہ بلاک کرسکتے ہیں . اگر جمہوریت، آئین ، قانون کا اس طرح مذاق اڑانا ہے تو پھر پاکستان کی عوام نکلے گی ان کو اٹھا کر باہر پھینکے گی .

. .

متعلقہ خبریں