تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے کہ یہ ملک میں جو مرضی کرسکتے ہیں . انہیں ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . پروگرام میں سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے بھی گفتگو کی .

سینیٹر طلال چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا افسوس ہوا شعیب شاہین یلغار اور قانون توڑنے کا جواز پیش کررہے ہیں . ان کے مطابق کیوں کہ پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا ان کی مرضی کی اسمبلی اور حکومت نہیں یہ جو مرضی کرسکتے ہیں تو یہ کسی بھول میں ہیں . ان کا وزیراعلیٰ ایسی تقریر کرتا ہے جیسے لشکر لے کر فتح کرنے آرہا ہے . کیا پنجاب میں احتجاج کے لیے ان کے پاس پنجابی نہیں پنڈی میں لوگ نہیں؟جن کی تاریخ9 مئی،126 دن کا دھرنا ہو انہیں اجازت دیتے ہوئے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے . یہ احتجاج اس بات پر کررہے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے . آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا . ایسی اجازت نہیں دے سکتے کہ دوبارہ 9 مئی ہو . ان کے جو کالے کرتوت ہیں تو انہیں کوئی چیف جسٹس ثاقب نثار اور گڈ ٹو سی یو جیسا چاہیے . ان کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے .

. .

متعلقہ خبریں