پنجاب
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں
لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر تین جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد تین ججز کو سزائیں سنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سول جج شہباز حسین کی چار گریڈ درجے نیچے تنزلی کردی گئی اور ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
چیف جسٹس نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جوڈیشل افسر کو سن کر فیصلے سنائے، ان ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔