پولیس لواحقین کوٹہ ،ٹیسٹ و انٹرویو پاس کرنے کے باوجود آڈرز جاری نہیں کیے جا رہے ہیں، امیدواران
سبی(قدرت روزنامہ)محکمہ پولیس بلوچستان لواحقین کوٹہ کے امید واروں نے اپنے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے لواحقین کوٹہ پر اب تک امید واروں کے آڈرز نہیں ہوئے ہیں حالانکہ سیلکشن کمیٹی کے روبرو امیدواروں نے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی پاس کیا ہے اور سیلکشن کمیٹی نے کلئیر بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ آفیسران بالا کے عدم دلچسپی کے باعث محکمہ پولیس بلوچستان لواحقین کوٹہ پر بھرتیوں کا عمل ست روی کا شکار ہے ،دو سال گذرنے کے باوجود پروسس مکمل نہ ہو سکا،لواحقین کوٹہ پر بھرتی کے امید وار مایوسی کے شکار ہو گئے ہیں ،اس مہنگائی کے دور میںبلوچستان کے مختلف دور دراز علاقوں سے آنے والے امیدواروںکو بار بار آئی جی آفس بلوچستان کے دفتر کا چکر لگانے سے امیدواروں کے مسائل میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس بلوچستان لواحقین کوٹہ بھرتی ہونے والے امیدواروں کے آڈرز فوری طور پر جاری کئے جائیں ۔