وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا .


اجلاس میں ملائشیا کے وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا . ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے .
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہی دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں، شہباز شریف نے 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن میں قیام کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں