اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کا مقصد کالی آئینی عدالت بنانا ہے .
سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حق اور سچ کا ساتھ دو، آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے .
کٹھ پتلی حکومت کا مقصد کالی آئینی عدالت بنانا ہے، عدلیہ سے بنیادی حقوق کا اختیار چھینا جارہا ہے .
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو فوجی عدالتوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے، بتایا جارہا ہے ملک میں آئین و قانون نہیں رہے گا .
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق روندے جا رہے ہیں، ماضی میں جمہوریت کے لیے کام کرنے والے ظلم و جبر کےلیے پیادے بنے ہوئے ہیں .
. .