فٹبال چیمپیئن شپ 2024: پاکستان ویمن ٹیم 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے مقابل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ویمنز چیمپیئن شپ 2024 سے قبل تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا . پاکستان کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد میں تربیتی کیمپ شروع کر دیا گیا ہے .

قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے نیپال کے لیے روانہ ہوگی جہاں 17 سے 30 اکتوبر تک کھٹمنڈو میں چیمپیئن شپ منعقد ہوگی . ہیڈ کوچ عدیل رزکی اور گول کیپنگ کوچ احسن اللہ کی رہنمائی میں تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانے اور سخت گروپ مرحلے کے میچوں کی تیاری کے لیے اپنی بہترین فارم تلاش کرنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے . پاکستان اور روایتی حریف بھارت ایک گروپ میں شامل پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور بنگلہ دیش سے ہوگا . اس دوران میزبان ملک نیپال کا مقابلہ گروپ بی میں بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا سے ہوگا . پاکستان کے میچز 17 اکتوبر 2024 کو بھارت کے خلاف ایک اہم میچ سے شروع ہوں گے جس کے بعد 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ مرحلے کا مقابلہ ہوگا . دونوں گیمز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:45 پر شروع ہونے والے ہیں . ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی سطح پر ہندوستان فیورٹ ہے جس نے پچھلے 6 ٹورنامنٹس میں سے 5 جیتے ہیں . بنگلہ دیش بھی پچھلے ایڈیشن میں پہلی بار ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اب اپنی کامیابی کو دہرانا چاہتا ہے . اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی خواتین ٹیم کے لیے ایک سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا بڑا فکسچر ہوگا . خواتین نے آخری بار گزشتہ سال ستمبر میں سعودی عرب میں 4 ٹیم فرینڈلی ٹورنامنٹ کھیلا تھا . . .

متعلقہ خبریں