اڈیالہ جیل کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 اہلکار نوکری سے فارغ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے اڈیالہ جیل راولپلنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا . محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل کے افسران اور اہلکاروں کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، اڈیالہ جیل کے ذہنی مریضوں کے سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کا حکم دے رکھاتھا . نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، انکوائری 7 میں سے 4 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی . یاد رہے کہ کچھ عرصہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت دیگر جیل افسران اور اہلکاروں کو تحویل میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں محمد اکرم کو رہا کر دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں