پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ووٹ نہ گنے جانے پر قانون سازی کیوں نہ کی؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسارکیا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ووٹ نہ گنے جانے پر قانون سازی کیوں نہ کی؟

سما ٹی وی کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آنے والی تھی، اس وقت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا گیا، اس وقت پارلیمنٹ کی جگہ سپریم کورٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،ریفرنس دائر کرنے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے تحریک عدم اعتماد اڑا دی،یہاں چیف جسٹس سے کچھ ججز نے رابطہ کیا تو سوموٹو لیا گیا .

چیف جسٹس نے کہاکہ ایک بندہ سوچتا رہے میں فلاں کو قتل کروں گا لیکن کرے نہ تو کیا سزاہو گی؟کیا میں سرخ اشارہ مخص توڑنے کا سوچوں تو میرا چالان ہو سکتا ہے؟

.

.

متعلقہ خبریں