’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا .

گرو رندھاوا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کے حوالے سے پوچھا .

گلوکار نے بتایا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی اگر بات کی جائے تو مجھے صبا قمر کافی اچھی لگتی ہیں کیونکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں . انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے ساتھ فلم 'ہندی میڈیم' کے گانے 'سوٹ سوٹ کردہ' میں کام بھی کیا تھا .

گلوکار نے صبا قمر سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں صبا سے کہوں گا کہ میں نے ان کا نام لیا ہے، وہ میری فلم کو پروموٹ کریں .

واضح رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا اپنی فلم 'شاہکوٹ' کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں