میرے دل میں کرکٹ کے اس لیجنڈ کیلئے کوئی عزت نہیں ہے کرس گیل نے بڑے کھلاڑی کو جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرس گیل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ لیجنڈری فاسٹ باولر کوٹلی امبروز کیلئےمیرے دل میں کوئی عزت نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب کوٹلی امبروز نے کرس گیل سے متعلق کہا کہ انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں خود کار طریقے سے شامل نہیں کیا جانا چاہیے تھا .

انکا کہنا تھا کہ ٹیم کا حصہ بننے سے قبل ان کے دل میں لیجنڈری فاسٹ بائولر کوٹلی امبروز کیلئے بے حد عزت و احترام تھا لیکن ان کے حالیہ بیان کی وجہ سے یہ عزت ختم ہو چکی ہے، انہوں نے اگر منفی تبصروں گریز نہ کیا تو پھر یونیورس بو س ’’کرس گیل ‘‘ فیس تو فیس ان کی کلاس لے سکتا ہے . واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے . خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں جس سے وہ یقینی طور پر اْکتا گئے ہیں . کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا . واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے . . .

متعلقہ خبریں