بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کیلئے اداکارہ دیابین سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے جس نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کامرکزی کردا نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی عرف دیا بین کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی آفر کی گئی ہے .

اسلم سلیمی مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے ،وزیرِ اعظم کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی کے انتقال پر اظہار افسوس
اس سیزن کا حصہ بننے کے لیے انہیں اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے . رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی رقم بگ باس میکر کی جانب سے کسی بھی امید وارکو آفر نہیں کی گئی ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Disha Vakani (@disha.vakani)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کئی سیزن میں شرکت کی آفر کی گئی ہے،جسے اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا . یہی وجہ ہےکہ اس سال بگ باس میکرز ہر صورت انہیں اپنے شو کا حصہ بنا نا چا ہتے تھے او اسی لیے انہوں نے دیشا وکانی کو 65 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری بھرکم رقم کی پیشکش کی گئی ہے .

رپورٹ کے نزدیک آفر سے زیادہ یہ بات حیران کن ہے کہ اداکارہ نے اس غیر معمولی آفر کو بھی ٹھکرا دیا ہے .

یاد رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بننے سے پہلے دیشاوکانی گجراتی تھیٹر میں کام کرچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گجراتی فلموں میں بھی کم کیا ہے . جب کہ وہ بالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں