گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام گوادر کی اہمیت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہو گا

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر یونیورسٹی کے زیراہتمام سی پیک اسٹڈی سنٹر میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس کا موضوع "ایک علاقائی اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی اہمیت: تاریخ، چیلنجز، مواقع، اور مستقبل” . یہ کانفرنس ، جس میں کئی بیرونی ممالک کے علاوہ ملکی سطح نامور سکالرز، پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت متوقع ہے .

یہ دو روزہ کانفرنس 5-6 نومبر کو گوادر یونیورسٹی میں منعقد ہوگی . اس کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی سربراہی میں منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد رجسٹرار ،فیکلٹی ڈینز اور ڈائریکٹر اورک نے شرکت کی . کانفرنس کا بنیادی مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم شہر گوادر کی تزویراتی اہمیت کا جائزہ لینا ہے، جو خطے اور اس سے باہر کے اقتصادی منظرنامے کی تشکیل میں ہے . اس تقریب میں گوادر کے تاریخی تناظر، اسے درپیش چیلنجز، دستیاب مواقع اور تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں کے بارے میں کئی سیشنز ہوں گے . کانفرنس میں ماہرین تعلیم، پالیسی ساز تجزیہ کار، کاروباری نمائندے اور صنعت کے شعبوں سمیت معروف قومی اور بین الاقوامی اسکالرز اور ماہرین ذاتی طور پر اور آن لائن شرکت کریں گے اور متنوع نقطہ نظر سے بصیرت انگیز بات چیت میں حصہ لیں گے کہ کس طرح گوادر اپنی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتا ہے اور اسے درپیش چیلنجوں پر قابو پا سکتا . گوادر یونیورسٹی تعلیمی اور پالیسی مباحثوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ادارہ ہے جو علاقائی اور قومی ترقی کے اہداف پر وقتا فوقتا ایسے کانفرنسوں کا اہتمام کرتا ہے . . یہ کانفرنس گوادر یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ سی پیک اور اس سے متعلقہ منصوبوں پر تحقیق سے متعلق ہے . توقع ہے کہ اس کانفرس کی سفارشات گوادر کی ترقی کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے لیے قابل قدر بصیرت فراہم کریں گے . . .

متعلقہ خبریں