بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

 

نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر امریکہ میں بیٹھے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا .
سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ’’سیف نے کسی کے کہنے پر پی ٹی آئی کیخلاف یہ بیان دیا ہے، یہ انتہائی واحیات اور تھکا ہوا بیان ہے، سیف کو اتنا زیادہ استعمال نہیں ہونا چاہیے تھا، قابل مذمت‘ .

مزید لکھا کہ ’پی ٹی آئی وفاقی پارٹی ہے، یہ ہمارا ملک ہے ، ہمارے اندرونی معاملات سے ہندوستانی وزیر کا کیا کام ہے ‘ .

یادرہے کہ مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ ہم بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے، ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے .

. .

متعلقہ خبریں