لودھراں (قدرت روزنامہ) لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا .
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لودھراں کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم راستے میں آتے جاتے ہوئے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کو کہتا تھا .
خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرنے لگا . ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی .
ترجمان کے مطابق خاتون کے شورمچانے پرگھر والے اکٹھا ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا . خاتون نے ورچوئل ویمن سٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی .
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا . خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15پر کال کر کے 2دباکر ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں .
. .