اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے .
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ آج ہی حکم جاری کرے .
درخواست تاجروں کے نمائندے راجہ حسن اختر کے ذریعے دائر کی گئی ہے .
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے . پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے .
. .