اسلام آباد

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے، جہاں نے انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر صورتحال پر میڈیا کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ تو محسن نقوی نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔
وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، اور جتھے کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور لیڈ کررہے تھے۔
محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار احتجاج میں شریک تھے، جنہیں گرفتار کیا گیا ہے، اور اس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔

متعلقہ خبریں