دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی چڑھ گیا .
روز نامہ جنگ کے مطابق ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی .
شائقین میں جوش و خروش بڑھانے اور میچ کی پروموشن کےلئے برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا .
اس سلسلے میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے .
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایشین چیمپئن سری لنکا کو باآسانی زیر کردیا تھا .