بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے تر جما ن مو لا نا حافظ حمد اللہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیا، جھوٹی حکومت اورتباہی سرکارنے تین سالوں میں چالیس فیصد پٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا،عمران خان صاحب آپ نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا کہاں ہے وہ ریلیف؟ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے ترجما ن حافظ حمداللہ نے میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کاحدف غربت نہیں غریب کاخاتمہ ہے، پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں ملک اورقوم کیلئے عذاب حکمرا نوں سے نجات دلانے کیلئے کے لئے سڑکوں پرہے، کل نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے . فیصل آباد جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز، محمود خان اچکزئی،سردار اختر مینگل،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیر پاؤ،پروفیسر ساجدمیر، شاہ اویس نورانی شریک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نے پی ڈی ایم بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیاہے،انہوں نے کہا کہ جھوٹی حکومت اورتباہی سرکارنے تین سالوں میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں چالیس فیصد اضافہ کیا،عمران خان نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا ہم پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے وہ ریلیف؟ .

.

متعلقہ خبریں