ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں کئی اچھے ریکارڈ بنائے ہیں . انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر انمول محمود سے ایک پروقار تقریب میں شادی کی جس میں کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی .
امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود نے پہلی بارنجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا . ان کی شادی کو ایک سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر امام کے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں .
امام الحق اور انمول نے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی .
انمول کی فیملی چھٹیاں گزارنے کے لئے پاکستان آئی تھی اور پی ایس ایل دیکھنے گئی تھی . امام ان کے بھائی کے دوست بن گئے تھے اور اسی وقت ان کی پہلی ملاقات ہوئی .
شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انہوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا . شادی سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں وقت لیا . جب انہیں ایک دوسرے کی عادت واطوار معلوم ہو گئے اوردونوں جانب سے اطمینان ہوگیا پھرانہوں نے شادی کا فیصلہ کیا .
انمول کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں بابر اعظم اور امام الحق کی دوستی پسند نہیں ہے . انہوں نے شومیں اس اہم سوال کا بھی جواب دیا کہ کیا وہ امام الحق کے بہترین دوست بابر اعظم سے حسد کرتی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ان کی بابر سے دوستی بھی ہے اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں اس لئے وہ امام اور بابر کی گہری دوستی سے خوش ہیں .