صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے .
پولیس کے مطابق تھانہ لاہور کے حدود جنگی ڈھیر میں موسیقی پروگرام تھا ، پروگرام کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے 29 سالہ طفیل ناصر اور 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا .


پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 سالہ قابل رحمان اور 26 سالہ منور باچہ شامل ہیں .

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیا ، ملزم صدام کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کردیا گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں