اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے احتجاج کےلیےلائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی .
ڈیلی جنگ کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی 3 روز بعد بحال کردی گئی .
فیض آباد انٹرچینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ہیں . خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے . ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں کل رکھے گئے کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں، موٹر وے بھی کھول دی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے .
. .