وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر منظر عام پر آہی گئے .

کے پی اسمبلی میں انہوں نے جہاں راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ 24گھنٹے سے زائد کہاں تھا، وہیں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے ڈی چوک جانے کے بجائے خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادیا .

اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم خیبرپختونخوا ہاوس اس لئے گئے کیونکہ لوگ ڈھائی روز سے تھکے ہوئے تھے اس لئے کہا کہ پہلے چائے پیتے ہیں پھر عمران خان سے ملاقات کرینگے .

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں