بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں جسے پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن اب اس کے اچانک بند ہو جانے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق 20 سال تک ٹیلی کاسٹ والی اس ڈراما سیریز کو 6 سال قبل اچانک بند کردیا گیا تھا .

سی آئی ڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیواجی ساٹم نے اس سیریز کے بند ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیاہے .

اس کامیاب ڈراما سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور چینل کے درمیان اختلافات اس کامیاب شو کو لے ڈوبے . شیوجی ساٹم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کون بنے گا کروڑ پتی سے تھا . کبھی کبھی ہماری ٹی آر پی یعنی ریٹنگ کم بھی ہو جاتی تھی مگر ایسا تو ہر شو کے ساتھ ہوتا ہے .

شیواجی ساٹم کا کہنا تھا کہ چینل نے شو کا وقت بھی بدل دیا تھا . ایسا لگتا تھا جیسے ناظرین کو اس شو سے جان بوجھ کر دور کیا جارہا تھا . فائر ورکس پروڈکشن کا یہ شو 1998 سے 2018 تک چلتا رہا . اے سی پی پردیو من کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور فریڈرکس بھی عوام کے پسندیدہ کردار تھے .

. .

متعلقہ خبریں