’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

 

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو سوشل میڈیا پر کیئے گئے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی .

تفصیلات کے مطابق اداکارارباز خان نے انسٹاگرام پرایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ سوالات موصول ہوئے .

جن کےجواب اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھے .

انسٹاگرام صارفین میں سے ایک صارف نے اربازخان کے بڑے بھائی سلمان خان سے شادی کرنےکی خواہش کا اظہار کیا . اس نے اربازخان سےپوچھا کہ کیا وہ ان کے ”بڑے بھائی کی بیوی“ بن سکتی ہیں، تو اربازخان نے فورا اسمارٹ جواب دیا، ’میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی!‘

اس کے علاوہ ایک مداح نے ارباز سے ان کی ’اگلی شادی‘ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا . دبنگ اداکار نےہنستے ہوئے چہرے اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیزکے ساتھ کہا، بس ہو گیا بھائی .

ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ شوریٰ سب سے بہتر کیا پکاتی ہے؟ ارباز خان نے جواب دیا کہ مذاق (ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی) . صرف مذاق کر رہا ہوں. وہ مٹن بریانی اچھی پکاتی ہیں .

یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارپیتا خان شرما کی رہائش گاہ پر شادی کی تھی . شادی کی خبرارباز خان نے انسٹاگرام پر شیئرکی تھی . تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں