ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیئے ہیں، کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ نمایاں رہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 8 رنز کے مجموعے پر گر گئی، صائم ایوب 4 رنز بنا کر ایٹکنسن کی گیند پر پولین لوٹ گئے .

صائم ایوب کے بعد کپتان شان مسعود نے ٹیم کو سنبھالا اور بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی ان کا بھر پور ساتھ نبھایا، اوپننگ پر آنے والےعبداللہ شفیق نے 102 رنز بنائے اور وہ بھی ایٹکنسن کی گیند کا نشانہ بنے . ان کے علاوہ بابراعظم 30 بنانے میں کامیاب ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں