پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حالت زار پر دنیا کی خاموشی انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے . فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم اظہار یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کے لوگ اپنے بنیادی حقوق اور اپنی زمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں . پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا . مسلم لیگ(ن) نے ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے اور اس کے حل کا روڈ میپ جاندار انداز میں پیش کیا ہے . پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں . جب تک اس کا منصفانہ حل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں نکلتا، دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں . دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں .

. .

متعلقہ خبریں