اسلام آباد

اسلام آباد آل پاکستان وکلا کنونشن، جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف قرارداد منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں آل پاکستان وکلا کنونشن میں جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
عدلیہ، آئین اور پاکستان بچاو کے عنوان سے ہونے والے وکلا کنونشن سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل حامد خان نے کہا کہ جس پارلیمنٹ ممبر نے اس پیکج کا ساتھ دیا وہ بھی آئین کا غدار کہلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ارکان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات چلائے جانے چاہئیں، ملک میں فلور کراسنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا آئینی ترامیم کے نتیجے میں آئین اپنی اصل حالت کھو دے گا، عدلیہ کو ایگزیکٹو کے تابع کر دیا جائے گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وکلاء آئینی ترمیم سے نمٹنے کا آگے کا راستہ دیں گے اور اس کے راستے کی رکاوٹ بنیں گے۔
کنونشن سے وائس چیئرمین اسلام آباد بارعادل عزیز قاضی، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد، بابراعوان اور شہباز کھوسہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں