اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف چھ دن باقی ہیں . ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی .
ایک ہفتے کے دوران مزید 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کر دیئے .
ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے . 105 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے . گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں انیس لاکھ 74 ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
یکم جولائی سے اب تک تین لاکھ 92 ہزارا 884 نئے افراد نے بھی ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کرائی ہے . 14 لاکھ 80 ہزار 545 افراد نے اپنی قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے .
ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14 اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی . ان کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے . ساتھ ہی ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی، موبائل سمز کی بندش اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی آپشن موجود ہے .
. .