گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی .

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے .

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا .

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے .

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے . سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا .

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے .

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں