معیشت / کاروباری دنیا

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی


پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے
کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور روپے کی قدر بحال ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاونڈ 362.50 روپے پر بند ہواتھا ۔
آج کے ریٹ کے مطابق 500 برطانوی پاونڈ پاکستانی ایک لاکھ 80 ہزار 500 روپے بنتے ہیں ۔
برطانیہ میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن مقیم ہیں۔ یہ تارکین وطن اپنے خاندانوں کو پاکستان میں رقوم بھیجتے ہیں اور زرمبادلہ کے نرخوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں