اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا .
صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا .
حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی . چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی .
خیال رہےکہ گزشتہ ماہ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی . چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال یا چیئرمین کی 65 سال عمر ہونے تک کی گئی ہے .
واضح رہے کہ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ اگست 2023 سے خالی تھا جس کی وجہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی نہیں ہو سکا تھا .
. .