ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید میلادالنبی ﷺ سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا، ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کیلئے بہت خاص ہے .

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، نبی کریمﷺ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر ہیں . واضح رہے کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں 3 روزہ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کا اعلان کردیا ہے . گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے تین روز عوام کے لیے کھلے رہیں گے، ہر روز شام 4 بجے سے 6 شام بجے تک گورنر ہاؤس عوام کے کھلا رہے گا، تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج 4 بجے ہوگا . خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں گورنر ہاؤس میں بھر پور لائٹنگ بھی کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں