کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، رکشہ ڈرائیور قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گلبرگ میں تین سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا .
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کئے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے .


پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی، گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر بھی ملی ہے جس میں ملزم کو بچی کو بورے میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلبرگ سے 9 اکتوبر کی صبح 3 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جو گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی، بچی صبح سکول جانے کے لئے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا .

. .

متعلقہ خبریں