ڈینگی کے مریضوں کو کورونا وارڈز میں شفٹ کیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو کورونا وارڈز میں شفٹ کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت آئی امراض و وباء سے عوام نبرد آزما ہے، حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو صحت کی سہولیات تو دی جاتی ہیں .

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب سے حکومت آئی 600 فیصد ادویات میں اضافہ کیا، مفت سہولیات چھین لیں، اربوں روپے ٹائیگر فورس کو دیئے لیکن عام آدمی کو سہولیات نہیں دیں، ڈینگی وباء سے صوبہ بے یار و مددگار لڑرہا ہے . انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور کورونا سے خود لڑنا ہے صرف حکومت نے بینرز لگا دیئے ہیں، ایک روز میں 373 مریض رپورٹ اور 831 زیر علاج ہیں کسی اسپتال میں کورونا وارڈ بھی نہیں بنایا . عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں ڈینگی کی ٹیسٹنگ 90 روپے سے 60 روپے تک کر کے دکھایا، ڈینگی مریضوں کو کورونا وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے . مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ ڈینگی کے لاہور میں 4220 کیسز رپورٹ ہوئے، جنرل اسپتال میں لوگ اپنے مریضوں کے لئے گھروں سے چارپائیاں لا رہے ہیں بیڈز نہیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں