ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں انتقال کرگئے .

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی .

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .

دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں