کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)شاہ فیصل کالونی میں تیز ہواؤں کے باعث مقامی تاجر چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا .

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا جبکہ متوفی کی شناخت 48 سالہ وسیم احمد کے نام سے کی گئی .

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا جو دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کودیکھنے گیا تھا .

تیز ہواؤں کی وجہ سے اتفاقیہ طور پر بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ متوفی کی شمع شاپنگ سینٹر میں گارمنٹس کی دکانیں ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی .

. .

متعلقہ خبریں