وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت . وزیر اعلٰی بلوچستان کا واقعہ پر شدید اظہار برہمی، دہشت گردوں کے خلاف فوری و موثر کارروائی کا حکم .

مذکورہ علاقے کو سیل کرکے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت . دہشت گردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کردی . دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی كا كهنا تھا كه عام غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے دہشت گرد بزدل ہیں . دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا . ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے . بے گناہوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا . دہشت گردوں کو ان بے گناہوں کا ناحق قتل لے ڈوبے گا . دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ان کے وجود سے دھرتی کو پاک کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے مزيد كها كه دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حق کی ہوگی دہشت گردوں کو منہ کی کھانی پڑےگی . . .

متعلقہ خبریں