حکومت نے واضح کیا نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت نے واضح کیا کہ نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،حکومت اپنے زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا، حکومت نے وکلا تنظیموں کے صدر سے مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا، آئینی عدالت اور ججز کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق وکلا تنظیموں کا موقف پیش کیاگیا،حکومت نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں،اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر تبصرہ کیا،ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم دہرایا، امید ہے اپوزیشن جماعتوں سے بامعنی گفتگو ہوگی، حکومت بھی پرعزم ہے .

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت نے واضح کیا کہ نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،حکومت اپنے زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے،پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ مسودہ لا سکوں، اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے، درست ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں